ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہیش گری استعفیٰ دے دیں گے اگر’’آپ‘‘ثابت کر دے کہ انہوں نے جنگ کو خط لکھا تھا:بی جے پی

مہیش گری استعفیٰ دے دیں گے اگر’’آپ‘‘ثابت کر دے کہ انہوں نے جنگ کو خط لکھا تھا:بی جے پی

Sat, 25 Jun 2016 11:40:24  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی لیڈر مہیش گری استعفیٰ دے دیں گے، اگریہ ثابت ہو جائے کہ انہوں نے این ڈی ایم سی افسرایم ایم خان کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کو کوئی خط لکھا تھا۔خان کا گزشتہ ماہ گولی مار کر قتل کر دیاگیاتھا۔دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپادھیائے نے آپ اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو مہیش گری کی طرف سے مبینہ طور پر لکھا گیا خط پیش کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ مہیش گری کی طرف سے میں کہہ رہا ہوں کہ اگر انہوں نے کوئی خط لکھا ہوگا تو وہ استعفیٰ دیں گے۔پارٹی لیڈر کولی اور راجستھان کے کسان گجیندر چوہان کی موت پر کیجریوال کی’’خاموشی‘‘کو لے کر ان پر حملہ بولتے ہوئے اپادھیائے نے گزشتہ سال اپریل میں جنتر منتر میں کیجریوال سمیت آپ رہنماؤں کی موجودگی میں کسان کی خود کشی کے معاملے میں دہلی پولیس سے تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام لگایاکہ میں ’’آپ‘‘کے بانی لیڈرمیں سے ایک وشواس کولی کے2013میں غازی آباد میں ہوئے قتل کے معاملے میں فوری پولیس کی تحقیقات کیلئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادوکوایک خط لکھوں گا، جس میں کجریوال کاکردارمشکوک ہے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ کئی رازجانتے ہوں۔دہلی بی جے پی نے400کروڑ روپے کے مبینہ دہلی جل بورڈ ٹینکراسکینڈل کولے کر کئی سوال کھڑے کئے اور کیجریوال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اینٹی کرپشن شاخ اس مبینہ اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔بی جے پی لیڈرنے کہاکہ میں نے پہلے کیجریوال کے استعفیٰ کی مانگ کی تھی۔اب میں ٹینکر گھوٹالے میں منصفانہ تحقیقات کے لئے دہلی پولیس سے کیجریوال کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔پارٹی کے لیڈر رمیش بدھوڑی نے کہاکہ بی جے پی کارکن آپ حکومت کے غلط کاموں کو بے نقاب کرنے کیلئے جلد ہی تحریک شروع کریں گے اور دستخطی مہم چلائیں گے۔


Share: